ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہائی کورٹ نے 12ہزار 460اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری پر لگائی روک

ہائی کورٹ نے 12ہزار 460اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری پر لگائی روک

Tue, 16 May 2017 23:31:01    S.O. News Service

الہ آباد، 16/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست کے پرائمری اسکولوں میں چل رہی 12460اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کے عمل پر روک لگا دی ہے۔ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کے بنیادی تعلیم کے سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ تقرری کے عمل میں کوالٹی پوائنٹ مارکس کے تعین کے لیے تقرری ے عمل کو درست کرکے نئے سرے سے تقرری کی جائے اور پوائنٹس کے کمپیوٹیشن کا نیا فارمولہ  بننے تک کوئی تقرری نہ کی جائے۔سلیکشن کے عمل میں بی ٹی سی 2012اور 2013کے امیدواروں کے کوالٹی پوائنٹ مارکس کا شمار الگ الگ کیا جا رہا تھا، اسے لے کر 2012بیچ کے امیدواروں گیان چندر اور دیگر نے عرضی داخل کی تھی۔درخواست پر جسٹس ابھینو اپادھیائے نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 20/دسمبر 2016کو عہدوں پر تقرری کے لیے بنیادی تعلیم کونسل کے سکریٹری نے گائڈلائن جاری کی تھی، اس میں 2012میں فرسٹ کلاس 60فیصد والوں کو بارہ پوائنٹس، سکینڈکلاس 59سے 48فیصد کو 6 پوائنٹس اور تیسرے درجے کے عہدے 47سے 33فیصد کو تین پوائنٹس کا کوالٹی پوائنٹ میں دینے کا قانون تھا، مگر 2013بیچ میں پہلے، دوسرے زمرے کے بجائے گریڈنگ سسٹم لاگو کیا گیا۔ اس کے مطابق گریڈ ایک 80فیصد اور گریڈ بی 79سے 65فیصد اور سی 65سے 50فیصد مانا جائے، مگر کوالٹی پوائنٹ میں 2013والوں کو گریڈ بی کے فرسٹ کلاس کے برابر پوائنٹس دے دئیے گئے، اس سے 2012بیچ کے امیدواروں کو نقصان ہو رہا ہے، ہائی کورٹ نے اس طریقہ کار کو غلط قرار دیتے ہوئے تقرری کے عمل پر روک لگا دی ہے۔


Share: